اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے اس تین روزہ دورے کا آغاز ناروے سے کریں گے۔ جہاں وہ مسلح لڑائیوں میں ثالثی کرنے والوں اور امن سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس چودہ اور پندرہ جون کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہوگی اور اس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یان الیاسون سمیت مختلف ممالک کے حکام شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں شام، یمن، لیبیا، یوکرین اور افغانستان جیسے موضوعات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جرمنی کا بھی دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169